Wasif Ali Wasif Quotes In Urdu

 

 

 

بدی کی تلاش ہو تو اپنے اندر جھانکو

اور نیکی کی تمنا ہو تو دوسروں میں تلاش کرو۔

 

Hare Are The Best Wasif Ali Wasif  Quotes In Urdu

 

 

 

اینٹ کا اینٹ سے ربط ختم ہو جائے تو

دیواریں

اپنے ہی بوجھ سے گر نا شروع ہو جاتی ہیں۔

لوگوں سے الگ رہ کے سوچو گے

تو

لوگوں سے الگ سوچ مل جائے گی۔

 

 

 

 

انسان مال جمع کرتا ہے اور اُس کے

بینک بھرے رہتے ہیں اور

دل خالی رہتا ہے۔

ہم دوست چھوڑ دیتے ہیں بحث نہیں چھوڑتے۔

ہم مباحثہ جیتنے کی تمنا میں اپنا ساتھی ہار بیٹھتے ہیں۔

 

 

 

 

اللہ کے خوف سے وہ کام اپنی زندگی

سے نکال دو جو

اللہ تعالیٰ کے خوف کا سبب بنتے ہیں۔

جس نے بن مانگے عطا کیا،

وہ مانگنے پر کیوں مایوس کرے گا؟؟؟

 

 

 

 

اگر آپ آج سے شکر ادا کرنا شروع کر دیں گے

تو آج سے حالات بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے۔

 

ہم آرام کی آرزو میں بے آرام ہو رہے ہیں۔

 

 

Wasif Ali Wasif Quotes In Urdu Images

 

 

 

اِنسان جتنی محنت خامی چھپانے میں صرف کرتا ہے

اتنی

محنت میں خامی دُور کی جاسکتی ہے۔

 

ہمیں بہت زیادہ علم کے مقابلے

تھوڑے ادب کی زیادہ ضرورت ہے۔

 

 

 

 

جن لوگوں نے مشکلات کا بیان “لوگوں” کے سامنے کیا

در اصل

انہوں نے اپنی مشکلات میں اضافہ کیا۔

 

 

نفس کو اکسانے کا عمل آنکھوں سے شروع ہوتا ہے

لہٰذا اپنی نگاہیں نیچی رکھو۔

 

 

 

 

جن لوگوں کو ہم نے اپنی موت کا

غم دے کر جانا ہے

کیوں ناں

اُن کو زندگی میں کوئی خوشی دی جائے۔

 

 

 

 

اگر تعلق رکھنا ہے تو جھگڑا کس بات کا؟

اور اگر تعلق نہیں رکھنا تو جھگڑا کس بات کا؟۔

خواہشات کا اُودھم مچا ہوا ہے

نصیحت کی آواز کیسے سنائی دے ۔

 

 

 

 

زندگی کے بہترین دور کے بارے

میں لوگوں سے پوچھیں

تو جواب ملے گا کہ اچھا زمانہ گزر چکا ہے یا ابھی آیا ہی نہیں حالانکہ اچھا دور وہ ہے جو گزر رہا ہے۔

 

 

 

 

آج کا انسان سکون کی تلاش میں آسمانوں کے دروازے

کھولنے چلا گیا ہے لیکن اُس سے دل کا دروازہ ابھی تک گھلا نہیں۔

آپ کے ناخوش گا ہ ، آپکے سیکھے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔

 

 

 

 

پریشانی انسان کو اُس وقت ہوتی ہے،

جب وہ چاہتا کچھ اور ہے اور اِسے ملتا کچھ اور ہے،

اور جو اسے ملتا ہے اس کو پسند نہیں کرتا۔

 

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here