Narazgi Shayari
مجھ سے اتنی لا پرواہی نہ کیا کر مجھے
کہاں اس دنیا میں بار بار آنا ہے
Here Are The Best Narazgi Shayari
اے موت تجھے تو بہانہ چاہیے نہ جان لینے کا
آلے میری جان مجھ سے میرا یار روٹھ گیا
خواب دیکھے بھی نہیں اور ٹوٹ گئے
ہم ان سے ملے بھی نہیں اور وہ روٹھ گئے
نہ کرو تکرار مجھے تمہارا ہی خیال ہے پھر
بات سے بات بڑھے گی اور تم روٹھ جاؤ گے
چلو تم کہتے ہو تو چلے جاتے ہیں اس دنیا سے صاحب
ویسے بھی تمھیں ناراض دیکھ کر ہمیں جینا اچھا نہیں لگتا
کون کہتا ہے وہ مجھ سے بچھڑ کر خوش ہے
ذرا اس کے سامنے میرا نام لے کر تو دیکھو
لڑ کے جاتا تو ہم منا لیتے
اس نے تو مسکرا کے چھوڑا ہے
وہ جلد باز خفا ہو کے چل دیا ورنہ
تنازعات کا کچھ حل نکل بھی سکتا تھا
آپ کے لہجے سے یوں لگا ہمیں
آپ ہمارے روٹھنے سے راضی ہیں
ناراض ہونے کا شوق بھی پورا کرلو لگتا ہے
تمہیں ہم زندہ اچھے نہیں لگتے
بدل دیا ہم نے ناراض ہونے کا طریقہ
روٹھنے کی بجاۓ اب ذرا سا مسکرا دیتے ہیں
روٹھو تو سہی مگر اتنا بھی نہیں کہ
منانے والا مناتے مناتے خود ہی روٹھ جاے
وہ جو روٹھا ہے تو منانے کا قصہ چھوڑو
اچھا موقع ہے سدھر جاتے ہیں ۔۔؟
وہ روٹھا رہے مجھے سے یہ منظور ہے لیکن
یاروں اسے سمجھو وہ میرا شہر نہ چھوڑے