Motivational Quotes In Urdu
منزلیں چاہے کتنی ہی اونچی کیوں نہ ہوں
راستے
ہمیشہ پیروں کے نیچے ہوتے ہیں۔
حوصلہ افزا اردو اقتباسات
یہ اقتباسات آپ کی زندگی میں نیا جوش اور ولولہ بھر دیتے ہیں، مشکلات کا سامنا کرنے کا حوصلہ دیتے ہیں اور کامیابی کی راہوں پر گامزن کرتے ہیں۔
Here Are The Motivational Quotes In Urdu
جن میں تنہا چلنے کے حوصلے ہوتے ہیں
ایک دن اُنہی کے پیچھے
قافلے ہوتے ہیں۔
پیچھے دیکھو
زندگی کو پریشان رکھنا ہے تو
آگے دیکھو
زندگی کو جینا ہے۔ تو اگلے دن کا انتظار مت کرو کرنا
اگر کسی کے پاس ذہانت کی انتہا
بھی ہو، لیکن اگر وہ کچھ کرنے
کی شدید خواہش نہیں رکھتا تو وہ
کچھ نہیں پاسکتا۔
تمہارے خیال میں اگر کوئی
راتوں رات کامیاب ہو گیا ہے تو
دوبارہ غور سے دیکھو ایسا بالکل بھی نہیں ۔
Motivational Quotes With Pictures In Urdu
ہر کامیاب شخص کے پاس ایک تکلیف دو
کہانی ہوتی ہے اور ہر تکلیف دہ کہانی کا
انجام کامیابی ہوتی ہے اس لئے تکلیف کو
برداشت کرنے کی عادت ڈالو اور
کامیابی کے لئے تیار ہو جاؤ۔
تاریخ کو آپ کے ماضی سے کوئی غرض نہیں
که وہ کیسا اور کتنا شاندار گزرا ہے۔ وہ
آپ کا حال دیکھ کر آپ کا مستقبل طے
کرتی ہے
اور یہی قانونِ فطرت ہے۔
آپ اپنی منزل پر کبھی نہیں پہنچ پائیں گے
اگر آپ راستے میں بھونکنے والے ہر کتے کو
پتھر ماریں گے۔
پوری دُنیا میں صرف ایک ہی شخص ہے
جو
آپ کی زندگی کو بدل سکتا ہے
اور وہ آپ خود ہیں۔
ہم زندگی میں ضرور کامیاب ہوں گے
اگر
ہم ان نصیحتوں پر عمل کرلیں
جو ہم دوسروں کو دیتے ہیں۔
اگر راستہ خوبصورت ہے تو معلوم کرو
کہ کس منزل کو جاتا ہے لیکن
اگر منزل خوبصورت ہے تو راستے کی پرواہ نہ کرو۔
اگر آپ دنیا میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں
تو
پہلے ناکامی کا استقبال کرنے کا حوصلہ کریں۔
میں نے زندگی میں صرف ایک
ہی بات سیکھی ہے که انسان کو کوئی
چیز نہیں ہراسکتی جب تک
وہ خود ہار نہ مان لے۔
ہر طوفان آپ کی زندگی کو تباہ کرنے کیلئے نہیں آتا
کچھ طوفان
آپ کے راستے صاف کرنے کے لیے آتے ہیں۔