Mother’s Day Quotes In Urdu
ماں سے بڑھ کر کوئی نام کیا ہو گا
اس نام کا ہم سے احترام کیا ہو گا
جس کے پیروں کے نیچے جنت ہے
اسکے سر کا مقام کیا ہو گا
Below Are The Best Mother’s Day Quotes In Urdu
جب انسان اپنی ماں سے دور ہوتا ہے
تو .. صرف ماں سے ہی نہیں ..
زندگی کے تمام تر ذائقوں سے بھی محروم ہو جاتا ہے
HAPPY MOTHER’S DAY
ماں تیری خوشبو نہیں ملتی ، تیرا لہجہ نہیں ملتا
مجھ کو تو اس دنیا میں کوئی تجھ سا نہیں ملتا
ماں تو ماں ہے
جس کی ماں نہیں
اس کا میکہ بھی نہیں
ماں سے ہی تو میکہ ہوتا ہے
اللہ سب مسلمانوں کی ماؤں کو سلامت رکھے آمین
ماں سب کی جگہ لے سکتی ہے مگر ماں کی جگہ کوئی
نہیں لے سکتا اللہ ہم سب پر ماں باپ کا سایہ
سلامت رکھے آمین
Mother’s Day Quotes Images In Urdu Text
امی جان
شکریہ ہمیشہ میرے لیے دعا کے ہاتھ اٹھانے کے لیے
شکریہ ہم سب کے لیے بے شمار قربانیاں دینے اور
تکلیفیں اٹھانے کے لیے
شکریہ مجھے ہمیشہ اچھے اور برے کا فرق بتانے کے لیے
شکر یہ میرے لیے دعاؤں میں آنسوں بہانے کے لیے
شکریہ ہم سب کو جوڑ کر رکھنے کے لیے
شکریه خود راتوں جاگ کر مجھے کو سلانے کے لیے
میری دعا ہے کے آپ ہمیشہ خوش رہیں
اور آپ کی ہر خواہش پوری کرنے کا سبب ہم بنیں ۔
آمین
اور پھر میری ماں نے کہا مضبوط بنو بیٹا
ماں باپ رحم کھا لیتے ہیں دنیا والے نہیں
پیاری امی
تیری خوشبو نہیں ملتی _ تیرا لہجہ نہیں ملتا
ہمیں تو شہر میں کوئی تیرے جیسا نہیں ملتا
HAPPY MOTHER’S DAY
سب کہہ رہے ہیں آج ماں کا دن ہے
بتاو
وہ کونسا دن ہے
جو ماں کے بن ہے
ماں کے لیے سب کو چھوڑ دینا لیکن
سب کے لیے ماں کومت چھوڑنا
کیوں کہ جب ماں روتی ہے
تو فرشتوں کو بھی رونا آجاتا ہے