Imam Ghazali Quotes In Urdu

 

 

امام غزائی نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی کہ بیٹا

دنیا میں ایمان کے بعد اگر کوئی چیز ڈھونڈنا ہو تو

اچھا دوست ڈھونڈنا، کیونکہ اچھا دوست ایسے

درخت کی مانند ہے جو سایہ بھی دے گا اور پھل بھی۔

 

Here Are The Best Imam Ghazali Quotes In Urdu

 

 

کسی کی پہچان علم سے نہیں ہوتی بلکہ

ادب سے ہوتی ہے کیونکہ علم تو

ابلیس کے پاس بھی تھا لیکن

وہ ادب سے محروم تھا۔

 

 

دنیا کا طلب گار سمندر کا پانی پینے والے کی

طرح ہے جس قدر پیتا ہے پیاس بڑھتی ہی جاتی ہے۔

 

 

اگر ہم سے غلطی ہو جائے تو ابلیس کی طرح دلیر نہیں ہونا چاہیے

بلکہ معافی مانگ لینی چاہیے

کیونکہ ہم ابنِ آدم ہیں، ابنِ ابلیس نہیں۔

 

 

ہر لکھنے والے نے فنا ہو جاتا ہے،

لیکن لکھی ہوئی چیز ہمیشہ باقی رہے

گی تو، تو اپنے ہاتھ سے ایسی چیز تحریر کر جا

جس کو قیامت کے دن تو دیکھ کے خوش ہو جائے۔

 

 

نفس وہ بھوکا کتا ہے جو انسان سے غلط کام

کروانے کے لئے اس وقت تک بھونکتا رہتا ہے

جب تک وہ غلط کام کروا نہ لے اور جب

انسان وہ کام کر لیتا ہے تو یہ کتا سو جاتا ہے

لیکن سونے سے پہلے ضمیر کو جگا جاتا ہے۔

 

 

جو غلطی کر نہیں سکتا وہ فرشتہ ہے۔

جو غلطی کر کے اس پر ڈٹ جائے وہ شیطان ہے

اور جو غلطی کے بعد توبہ کرلے وہ انسان ہے۔

 

 

 

اگر رزق عقل اور دانشوری سے ملتا تو جانور اور

بے وقوف بھوکے مر جاتے۔۔۔!!!

 

 

 

«غصہ کرنا کسی دوسرے کی غلطی کی سزا خود کو دینا ہے“۔

 

 

میں نے دیکھا کہ ہر شخص کسی نہ کسی چیز پر بھروسہ

اور توکل کئے بیٹھا ہے جو اس کی نہیں اللہ کی مخلوق ہے،

کسی کو جائداد پر کسی کو تجارت پر کسی کو اپنے ہنر پر

فخر اور غرور ہے اور کوئی اپنی صحت و تندرستی پر نازاں ہے،

غرض ایک مخلوق دوسری مخلوق پر تکیہ کئے بیٹھی ہے۔

میں نے آیت پڑھی کہ جو خدا پر بھروسہ کرتا ہے

خدا اس کے لئے کافی ہے اب میں نے مخلوق کی

جگہ خدا پر بھروسہ اور توکل کر لیا ہے۔

 

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here