Faiz Ahmad Faiz Poetry In Urdu

 

فیض احمد فیض

تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثبات

تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا گیا ہے. !

 

Here Are The Beautiful Faiz Ahmad Faiz Poetry In Urdu

 

فیض احمد فیض

تمہاری یاد کے جب زخم بھرنے لگتے ہیں

کسی بہانے تمہیں یاد کرنے لگتے ہیں

 

فیض احمد فیض

فضائے دل پہ اداسی بکھرتی جاتی ہے

فسردگی ہے کہ جاں تک اترتی جاتی ہے

فریب زیست سے قدرت کا مدعا معلوم

یہ ہوش ہے کہ جوانی گزرتی جاتی ہے

 

فیض احمد فیض

شمع نظر، خیال کے انجم ، جگر کے داغ… جتنے چراغ ہیں،

تری محفل سے آئے ہیں

 

فیض احمد فیض

رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی

یاد آئی جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آجائے

 

فیض احمد فیض

نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی

سہی نہیں وصال میسر……. تو آرزو ہی سہی۔

 

فیض احمد فیض

صبا نے پھر در زنداں پہ آکے دی دستک

سحر قریب ہے دل سے کہو نہ گھبرائے

 

فیض احمد فیض

آو کہ آج ختم ہوئی داستان عشق

اب ختم عاشقی کے فسانے سنائیں ہم

 

فیض احمد فیض

جب تجھے یاد کر لیا صبح مہک مہک

اٹھی جب ترا غم جگا لیا رات مچل مچل گئی

 

 

فیض احمد فیض

اُٹھ کر تو آگئے ہیں، تری بزم سے

مگر کچھ دل ہی جانتا ہے کہ کس دل سے آئے ہیں

 

فیض احمد فیض

کس قدر ہو گا یہاں مہر و وفا کا

ماتم … ہم تری یاد سے جس روز اتر جائیں گے…

 

 

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here