Home Blog Page 12

عورت کا نقاب میں نماز پڑھنے کی شرعی حیثیت

0

Aurat Ka Nakab Mai Namaz Padhne Ki Sarai Hadees

 

عورت کا نقاب میں نماز پڑھنے کی شرعی حیثیت

مفتی صاحب ! چند دن پہلے آپ کا ایک فتوی پڑھنے کا شرف عطا ہوا جس میں لکھا تھا کہ بلا وجہ مرد چادر سے منہ ڈھانپ کر نماز پڑھے تو مکروہ ہے، پوچھنا یہ تھا کہ کیا عورت کے لیے بھی یہی حکم ہے۔؟ بعض اوقات عورت کو کسی ایسی جگہ پہ بھی نماز ادا کرنا پڑ جاتی ہے جہاں مردوں کا رش ہوتا ہے ہے تو وہاں سائل : ڈاکٹر آمنہ رفیق ، لاہور

عورت کیا کرے ۔؟

الجواب بعون الملک الوهاب:

جی ہاں ! عام حالات میں عورت کے لیے بھی یہی حکم ہے، جیسا کہ ماقبل فتوی میں آپ نے حکم شرعی پڑھا، امام ابو یوسف یعقوب بن ابراہیم انصاری رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : وَيَكْرَهُ أَنْ تُصَلَّى الْمَرْأَةُ وَهِيَ مُتَنقِبة اور عورت کا نقاب کی حالت میں نماز پڑھنا مکروہ ہے ۔ ( الآثار لابی یوسف ، باب افتتاح الصلوة ، جلد 1 صفحہ 30 ، دار الکتب العلمیہ، بیروت ) البتہ بعض اوقات اگر اجنبی مردوں کی نظروں سے پوشیدہ ہو کر نماز پڑھنا ممکن نہ ہو تو فتنہ سے بچنے کے لیے عورت کو اجازت ہے کہ وہ چہرہ ڈھانپ کر نماز پڑھ لے، اس مخصوص حالت میں شرعا اس کے لیے کوئی حرج و ممانعت نہیں ہے۔ علامہ علاؤالدین حصکفی اللہ علیہ لکھتے ہیں : (وَتُمْنَعُ الْمَرْأَةُ الشَّابَةُ مِنْ كَشْفِ الْوَجْهِ بَيْنَ رِجَالٍ) لَا لِأَنَّهُ عَوْرَةٌ بَلْ الخَوْفِ الْفِتْنَةِ)، أو جوان عورت کو مردوں کے درمیان چہرہ کھولنے سے منع کیا جائے گا ، اس لیے نہیں کہ یہ ستر ہے بلکہ فتنہ کے خوف کی وجہ سے۔ اس کے تحت علامہ ابن عابدین شامی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں : تُمْنَعُ مِنَ الْكَشْفِ لِخَوْفِ أَنْ يَرَى الرِّجَالُ وَجْهَهَا فَتَقَعُ الْفِتْنَةُ لِأَنَّهُ مَعَ الْكَشْفِ قَدْ يَقَعُ النَّظَرُ إِلَيْهَا بِشَهْوَةٍ مردوں کا عورت کے چہرے کو دیکھنے کی وجہ سے فتنہ ہوگا ، اس خوف کی وجہ سے عورتوں کو چہرہ سے منع کیا جائے گا ، اس لیے کہ چہرہ کھلا ہونے کی وجہ سے اس پر شہوت کے ساتھ نظر پڑے گی ۔ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلوة ، باب شروط الصلوه، مطلب في ستر العورة ، جلد 1 صفحہ 406 ، دار الفکر، بیروت ) الموسوعة الفقیہ الکویتیہ میں عورت کے نماز کے دوران نقاب کے حوالہ سے احناف، مالکیہ اور شوافع کا اپنا اپنا مؤقف ذکر کرنے کے بعد میں لکھا ہے : وَقَالَ ابْنُ عَبْدِ الْبَرِّ أَجْمَعُوا عَلَى أَنَّ عَلَى الْمَرْأَةِ أَنْ تَكْشِفَ وَجْهَهَا فِي الصَّلاةِ وَالإِحْرَامِ، وَلأَنَّ سَتْرَ الْوَجْهِ يُخِلُّ بِمُبَاشَرَةِ الْمُصَلَّى بِالْجَبْهَةِ وَيُغَطِي الْفَمَ ، وَقَدْ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلَ عَنْهُ، فَإِنْ كَانَ لِحَاجَةٍ تَحُضُورِ أَجَانِبَ فَلاَ كَرَاهَة . اور علامہ ابن عبدالبر رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ علما کا اس بات پر اجماع ہے کہ عورت پر نماز اور احرام میں اپنا چہرہ کھلا رکھنا لازم ہے اور اس لیے کہ چہرہ چھپا ہونا نمازی کے لیے اپنی پیشانی کے ساتھ مصلے کو چھونے میں مخل ہوگا، نیز منہ بھی اس سے ڈھک جائے گا ، حالانکہ منہ کو چھپانے سے مرد کو نبی کریم سایس ایم نے منع فرمایا ہے اور اگر یہ کسی حاجت کی بناء پر ہو جیسے: اجنبی لوگوں کا موجود ہونا ، تو کراہت نہیں ۔ (الموسوعۃ الفقیہ الکویتیہ ، جلد 41 ، صفحہ 135

، وزارة الأوقاف والشون الار اسلامية ، الكويت )

 

فرض نمازوں کے بعد دعا کرنا سنت سے ثابت ہے

0

 

Fariz Namaz K Bad Dua Karna Sunnat Se Sabat Hai

 

 

فرض نمازوں کے بعد دعا کرنا سنت سے ثابت ہے

 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ فرض نمازوں کے بعد دعا کرنا نبی کریم مالی شما پیام سے ثابت نہیں ہے

کیا واقعی ایسا ہے؟ صحیح راہنمائی فرما دیں۔ سائل : محمد حسین بخش، ڈیرہ غازی خان

الجواب بعون الملک الوهاب:

صورت مسئولہ کے مطابق فرض نمازوں کے بعد دعا کرنا نبی کریم صلی الہام کے فعل مبارک سے ثابت ہے۔ سید نا ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ملی پیام سے پوچھا گیا: أَتى الدُّعَاءِ أَسْمَعُ قَالَ جَوْفَ اللَّيْلِ الآخِرِ، وَدُبُرَ الصَّلَوَاتِ المكتوبات کس وقت کی دعا زیادہ مقبول ہوتی ہے؟ جواب میں آپ نے ارشاد فرمایا: رات کے آخری حصہ کی دعا اور فرض نمازوں کے بعد کی دعا۔ (سنن ترمذی، ابواب الدعوات، رقم الحدیث 3499 ، بیروت ) اسی قسم کا ایک سوال جب سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ سے کیا گیا تو آپ نے فرمایا۔ جائز و درست تو مطلقا ہے مگر فصل طویل مکروہ تنزیہی و خلاف اولی ہے اور فصل قلیل میں اصلاً حرج نہیں ، در مختار فصل صفۃ الصلاۃ میں ہے : يكره تأخير السنة الابقدر اللهم انت السلام الخ وقال الحلواني لا بأس بالفصل بالا و راد و اختاره الكمال قال الحلبي ان اريد بالكراهة التنزيهية ارتفع الخلاف قلت وفى حفظی حمله على القليلة – سنتوں کا مؤخر کرنا مکروہ ہے مگر اللهم انت اسلام الخ کی مقدار حلوانی نے کہا اور اد اور دعاؤں کی وجہ سے فصل ( وقفہ ) میں کوئی حرج نہیں کمال نے اسے مختار قرار دیا ہے۔ حلبی نے کہا کہ اگر کراہت سے مراد تنزیہی ہو تو اختلاف ہی ختم ہو جاتا ہے۔ میں کہتا ہوں مجھے یاد آتا ہے کہ حلوانی نے اسے اور اد قلیلہ پر محمول کیا ہے۔ (فتاوی رضویہ، جلد 5، صفحہ 234، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن ) آگے لکھتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ہر فرض نماز کے بعد یہ دعا پڑھتے : لا اله الا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيئ قدير اللهم لا مانع لما اعطیت ولا معطى لما منعت ولا ينفع ذا الجد منك الجد – اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ وحدہ لاشریک ہے، ملک اس کا حمد اس کی ، اور وہ ہر شے پر قادر ہے، اے اللہ ! تیری عطا میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا ، جو تو نہ دے وہ کوئی اور دے نہیں سکتا اور کسی کو اسکا بخت و دولت تیرے قبر و عذاب سے بچا نہیں سکتا ۔

 

اذان کے جواب دینے کی شرعی حیثیت

0

 

Azan Ka Jawab Dene Ki Shrey Hadis

 

 

اذان کے جواب دینے کی شرعی حیثیت

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اذان کا جواب کب کونسے الفاظ میں دینا چاہیے۔؟ کیا مسجد کے اندر اور مسجد کے باہر دونوں جگہ اذان کا

جواب دینا ضروری ہے۔؟ سائل: صاحبزادہ قاری محمد عبد الصمد ، چیچاوطنی

الجواب بعون الملک الوهاب:

جب مؤذن کی اذان سنے تب جواب دینے کا حکم ہے۔ مؤذن جو کلمات کہے سننے والا بھی وہی کلمات کہے۔ لیکن ، ، حَيَّ عَلَی الصَّلاةِ، ، اور ، حَيَّ عَلَی

الفلاح ،، کے الفاظ پر ، ، لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ،، اور اس کے ساتھ یہ کلمات بھی کہہ لے تو بہتر ہے ، مَا شَاءَ اللَّهُ كَانَ، وَمَا لَمْ يَشَأْلَمْ

یکن ،، اور جب مؤذن فجر کی اذان میں ،، الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ ،، کہے تو سنے والا ، صَدَقْتَ وَبَرَرْتَ وَبِالْحَقِّ نَطَقتَ ،، کہے۔ سیدنا ابو

سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی بی ایم نے فرمایا: إِذَا سَمِعْتُمُ النِّدَاء فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ المُؤَذِّنُ جب تم اذان

سنو ، تو اس کی مثل جواب دو جو مؤذن کہتا ہے۔ (صحیح بخاری ، کتاب الاذان، باب ما يقول اذا سمع المنادى، رقم الحديث، 611، دار طوق

النجاة ) صدر الشریعہ علامہ محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : جب اذان سنے ، تو جواب دینے کا حکم ہے، یعنی مؤذن جو کلمہ کہے، اس کے بعد سننے والا

بھی وہی کلمہ کہے، مگر ،، حتى عَلَى الصَّلوة حَى عَلَى الْفَلَاحِ ،، کے جواب میں ،، لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہ، کہے اور بہتر یہ ہے کہ دونوں کہے،

بلکہ اتنا لفظ اور ملالے ، ما شَاءَ اللهُ كَانَ وَمَا لَمْ يَشَأْ لَمْ يَكُن – (بہار شریعت ، جلد 1 ، الف ، حصہ سوم ، صفحہ 472 ، مسئلہ نمبر 54، مکتبة

المدینہ کراچی ) آپ رحمۃ اللہ علیہ مزید لکھتے ہیں : ،، الصَّلوةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْم ،، کے جواب میں ،، صَدَقْتَ وَ بَرَرْتَ وَبِالْحَقِّ نَطَقتَ …

کہے۔ (بہار شریعت ، جلد 1 ، الف ، حصہ سوم صفحہ 472 ، مسئلہ نمبر 55 ، مکتبۃ المدینہ کراچی) اور جب مؤذن پہلی مرتبہ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا

رسُولُ الله ،، کہے تو سنے والے کے لیے مستحب ہے کہ وہ درود شریف پڑھے ، صَلَّى اللهُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ ،، اور جب دوسری مرتبہ ، أَشْهَدُ

أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ ،، کہے تو سنے والا اپنے انگوٹھوں کو بوسہ دے کر آنکھوں سے لگالے اور یہ کلمات پڑھے، قُرَّةٌ عَيْنِي بِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ

ثُمَّ يَقُولُ: اللَّهُمَّ مَتَعْنِي بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ ،، – علامہ ابن عابدین شامی رحمہ اللہ علیہ لکھتے ہیں : يُسْتَحَبُّ أَنْ يُقَالَ عِنْدَ سَمَاعِ الْأُولَى

مِنَ الشَّهَادَةِ : صَلَّى اللهُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ وَعِنْدَ الثَّانِيَةِ مِنْهَا : قُرَّةً عَيْنِي بِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ثُمَّ يَقُولُ: اللَّهُمَّ مَتَّعْنِي

بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ بَعْدَ وَضْعِ ظُفْرَى الْإِبْهَامَيْنِ عَلَى الْعَيْنَيْنِ فَإِنَّهُ عَلَيْهِ السَّلَامُ يَكُونُ قَائِدًا لَّهُ إِلَى الْجَنَّةِ، كَذَا فِي كَنْزِ

الْعِبَادِ ( رد المحتار، کتاب الصلوة ، باب الاذان ، مطلب : في كراهة تكرار الجماعة في المسجد ، جلد 1 ، صفحہ 398 ، دار الفکر، بیروت ) صدر الشریعہ علامہ

محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : جب مؤذن أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ کہے، تو سننے والا درود شریف پڑھے اور مستحب ہے کہ انگوٹھوں

کو بوسہ دے کر آنکھوں سے لگالے اور کہے قُرَّةُ عَيْنِي بِكَ يَا رَسُولَ اللهِ اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِالسَّمْعِ وَالْبَصَر – ( بہار شریعت ، جلد 1 ، الف ، حصہ

سوم ، صفحہ 474، مسئلہ نمبر 64، مکتبۃ المدینہ کراچی ) اذان کا جواب دینا ضروری یعنی واجب نہیں بلکہ مستحب ہے، چاہے آپ مسجد کے اندر ہیں یا باہر ۔

نیز اذان کی طرح اقامت کا جواب دینا بھی مستحب ہے۔ اور اقامت میں قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ کے جواب میں أَقَامَهَا اللهُ وَآدَا مَهَا مَا دَامَتِ

السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ کہے۔

 

مرد ایک وقت میں چار شادیاں کر سکتا ہے

0

Mard Ek Waqt Mai Char Shadiyan Kar Sakta Hai

 

مرد ایک وقت میں چار شادیاں کر سکتا ہے

مفتی صاحب ! ان سوالوں کے جوابات تفصیلاً قرآن مجید کی روشنی میں فراہم کیے جائیں ۔ (1) اسلام میں مرد کو کتنی شادیوں کی اجازت ہے۔ ؟ (2) اسلام میں عدت پوری کرنے کا کس کو حکم ہے ۔ ؟ (3) طلاق کے بعد مر د کتنی دیر تک شادی کر سکتا ہے ۔؟ سائل : محمد راشد بٹ ، امریکہ

الجواب بعون الملک الوهاب:

اسلام نے مرد کو ایک وقت میں چار شادیوں کی اجازت دی ہے لیکن اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ان کے درمیان انصاف ضروری ہے، اگر مرد کی طرف سے سب کے

درمیان انصاف کے تقاضے پورے نہ ہو سکیں تو پھر ایک پر ہی اکتفاء کا حکم ہے ۔ ارشاد باری تعالی ہے : وَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تُقْسِطُوا فِي الْيَغْنِي فَانْكِحُوا مَا طَابَ

لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَثُلَثَ وَرُبَعَ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ذَلِكَ أَدْنى إِلَّا تَعُولُوا اور اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ تم میم

لڑکیوں کے بارے میں انصاف نہ کر سکو گے تو ان عورتوں سے نکاح کرو جو تمہارے لئے پسندیدہ اور حلال ہوں، دو دو اور تین تین اور چار چار ( مگر یہ اجازت بشرط عدل

ہے ، پھر اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ تم ( زائد بیویوں میں ) عدل نہیں کر سکو گے تو صرف ایک ہی عورت سے نکاح کرو) یا وہ کنیزیں جو ( شرعا ) تمہاری ملکیت میں آئی ہوں ، یہ

بات اس سے قریب تر ہے کہ تم سے ظلم نہ ہو۔ (سورۃ النساء، آیت (3) صدرا فاضل علامہ سید محمد نعیم الدین مراد آبادی رحمتہ اللہ علیہ اس آیہ کریمہ کے تحت لکھتے ہیں : اس آیہ

کریمہ سے معلام ہوا کہ آزاد مرد کے لیے ایک وقت میں چار عورتوں تک نکاح جائز ہے خواہ وہ کرہ ہوں یا امہ یعنی باندی ، مسئلہ : تمام امت کا اجماع ہے کہ ایک وقت میں

چار عورتوں سے زیادہ نکاح میں رکھنا کسی کے لیے جائز نہیں سوائے رسول کریم سال پیہم کے ، یہ آپ سلام کے خصائص میں سے ہے۔ مسئلہ : اس معلوم ہوا کہ ( بیویوں )

ب اس استحقاق میں برابر ہیں، یہ عدل لباس میں کھانے پینے میں سکتی یعنی رہنے کی جگہ میں، اور رات کو رہنے میں

کے درمیان عدل فرض ۔

لازم ہے ان امور میں۔ م

ئن العرفان فی تفسیر القرآن، سورة النساء ، زیر آیت 3، حاشیہ نمبر 109 فیض رضا پبلی کیشنز فیصل آباد ) سیدنا

عبد الله بن عمر رض اللہ عنہا سے روایت ہے کہ : أَنَّ غَيْلَانَ بْنَ سَلَمَةَ الثَّقَفِنَ أَسْلَمَ وَلَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ فِي الجَاهِلِيَّةِ فَأَسْلَمْنَ مَعَهُ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ

عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَخَيَّرَ أَرْبَعًا منهن خیلان بن سلمہ ثقفی رضی اللہ عنہ اسلام لائے ، اور ان کے پاس زمانہ جاہلیت میں دس بیویاں تھیں وہ بھی ساری کی ساری ان

کے ساتھ اسلام لائیں ، پس نبی کریم سلیم نے انہیں حکم دیا کہ وہ ان دس میں سے چار کو اختیار کریں ۔ (سنن ترمذی ، ابواب النكاح ، باب ما جاء في الرجل يسلم وعنده عشر

نسوة، رقم الحدیث 1128 مطبوعہ مصر ) (2) اسلام میں عدت پوری کرنے کا عورت کو حکم ہے، عدت طلاق بھی اور عدت وفات بھی حیض والی عورت کی عدت طلاق کے

بارے میں ارشاد باری تعالی ہے : وَالْمُطَلَّقْتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلَقَةَ قُرُوءٍ وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ أَنْ مَا خَلَقَ اللَّهُ فِي أَرْحَامِهِنَّ كُنَّ يُؤْمِنَ

بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخیر ، اور طلاق یافتہ عورتیں اپنے آپ کو تین حیض تک روکے رکھیں، اور ان کے لئے جائز نہیں کہ وہ اسے چھپائیں جو اللہ نے ان کے رحموں میں پیدا فرما

دیا ہو، اگر وہ اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتی ہیں۔ (سورۃ البقرہ، آیت (228) آئسہ ( جس حیض عورت کا ختم ہو گیا ) یا جس کو ابھی حیض نہیں آتا اور حاملہ عورت کی

عدت کے بارے میں ارشاد باری تعالی ہے: وَالَي يَبِسنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِّسَابِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّعُهُنَّ ثَلَثَةُ أَشْهُرٍ وَإِلَى لَمْ يَحِضْنَ وَأُولَاتُ

الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ، اور تمہاری عورتوں میں سے جو حیض سے مایوس ہو چکی ہوں اگر تمہیں شک ہو کہ اُن کی عدت کیا ہوگی ) تو اُن کی عدت تین

مہینے ہے اور وہ عورتیں جنہیں ( ابھی ) حیض نہیں آیا ( ان کی بھی یہی عدت ہے ) ، اور حاملہ عورتیں ( تو ) اُن کی عزت اُن کا وضع حمل ہے ۔ (سورۃ الطلاق ، آیت 4 ) عدت

وفات کے بارے میں ارشاد باری تعالی ہے: وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا فَإِذَا بَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ

فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا فَعَلْنَ فِي أَنْفُسِهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ، اور تم میں سے جو فوت ہو جائیں اور (اپنی) بیویاں چھوڑ جائیں تو وہ اپنے

آپ کو چار ماہ دس دن انتظار میں روکے رکھیں، پھر جب وہ اپنی عدت پوری ہونے) کو آپہنچیں تو پھر جو کچھ وہ شرعی دستور کے مطابق اپنے حق میں کریں تم پر اس معاملے

میں کوئی مواخذہ نہیں، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے اچھی طرح خبردار ہے۔ (سورۃ البقرہ، آیت 234) (3) طلاق دینے کے بعد مرد فوراً کسی دوسری عورت

سے شادی کر سکتا ہے ، شرعا اس میں کوئی حرج نہیں۔

 

نماز میں درود پاک پڑھنے کا ثبوت و حکم

0

 

Namaz Aur Darude Pak Padhne Ka Saboot W Hukam

 

 

بسم الله الرحمن الرحيم

درس حدیث شریف

نماز میں درود پاک پڑھنے کا ثبوت و حکم

حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ وَمُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَانَا : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو فَ وَلَا مُسْلِمُ بْنُ سَالِمِ الْهَمْدَانِعُ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى، قَالَ : لَقِيَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةً، فَقَالَ : أَنَا أُهْدِى لَكَ هَدِيَّةً سَمِعْتُهَا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ : بَلَى فَأَهْدِهَا لِي ، فَقَالَ : سَأَلَنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، كَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكُمُ أَهْلَ الْبَيْتِ فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ عَلَّمَنَا كَيْفَ نُسَلِّمُ عَلَيْكُمُ قَالَ : قُولُوا : اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ. ترجمہ :

قیس بن حفص اور موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے عبد الواحد بن زیاد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابو قرہ مسلم بن سالم ہمدانی نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے عبد اللہ بن عیسی نے بیان کیا ، انہوں نے عبد الرحمن بن ابی لیلی سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ کعب بن عجرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے میری ملاقات ہوئی تو

انہوں نے کہا کیوں نہ تمہیں (حدیث کا) ایک تحفہ پہنچا دوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے سنا تھا۔ میں نے عرض کیا جی ہاں مجھے یہ تحفہ ضرور عنایت فرمائیے۔ انہوں نے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے پوچھا تھا یار سول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم اہم آپ پر اور آپ کے اہل بیت پر کس طرح درود بھیجا کریں؟ اللہ تعالیٰ نے سلام بھیجنے کا طریقہ تو ہمیں خود ہی سکھا دیا ہے۔

آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم نے فرمایا کہ یوں کہا کرو ” اللهم صل على محمد، وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم، إنك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم، وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد”. ” ” اے اللہ ! اپنی رحمت نازل فرما محمد صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر اور آل محمد صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر جیسا کہ تو نے اپنی رحمت نازل فرمائی ابراہیم پر اور آل ابراہیم علیہ السلام پر ۔ بیشک تو بڑی خوبیوں والا اور بزرگی والا ہے۔ اے اللہ ! برکت نازل فرما محمد پر اور آل محمد پر جیسا کہ تو

نے برکت نازل فرمائی ابراہیم پر اور آل ابراہیم پر۔ بیشک تو بڑی خوبیوں والا اور بڑی عظمت والا ہے۔

وضاحت:

( صحیح بخاری اور تم الحدیث 4797، صحیح مسلم ، رقم الحديث 908، جامع الترمزی 483 سفن ابی داؤد ، 976، سنن ابن ماجه برقم الحدیث 904)

نماز میں درود شریف پڑھنا سنت ہے اور درود ابراہیمی پڑھنا افضل ہے، لہذا اگر درود ابراہیمی یاد ہو تو اسے ہی پڑھنا چاہیے ، البتہ اگر درود ابراہیمی یاد نہ ہو تو کوئی اور دوسرا درود بھی پڑھ سکتے ہیں اس سے نماز ہو جائے گی، مگر نماز کے آخری قعدے میں درود پاک پڑھنا سنت مؤکدہ ہے قصدا اس کا ترک کرنا برا ہے ایسا شخص مستحق ملامت و عتاب ہے اور اس کے ترک کی عادت بنا لیتا نا جائز و گناہ ہے۔ فتاوی شامی میں ہے ” قوله وسنة في الصلاة

أي في قعود أخير مطلقا، وكذا في قعود أول في النوافل غير الرواتب تأمل وفي صلاة الجنازة. (كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، جلد 1، صفحہ 518، مطبوعہ سعید)

والله اعلم و رسوله أعلم عز و جل وصلى الله تعالى عليه واله وسلم

بو محب النبي محمد تصور رضا مدنی عفی عنہ

Dua Quotes In Urdu

0

 

Dua Quotes In Urdu

 

 

 

اے الله !

جو چیز میرے مقدر میں نہیں ہے اس میں مجھے مبتلا نہ کر

اور جو چیز میرے مقدر میں ہے اسے میرے لیے بہتر اور آسان فرما

 

Hare Are The Best Dua Quotes In Urdu

 

 

زمانہ جب بھی مشکل میں ڈالتا ہے

میرا اللہ ہزار راستے نکال دیتا ہے

 

 

اے الله !

مجبور لوگوں کی مجبوریاں ختم کر دے اپنی

رحمت کے صدقے ہر گھر میں خوشیوں کی بارش عطا کر دے۔

 

 

 

اے کن فیکون کے مالک

ہمارے ہر انشاء اللہ کو الحمد الله

میں بدل دے۔

 

 

اے الله !

جو ہمارے مقدر میں نہیں لکھا اس کی

کوشش اور تمنا میں ہمیں مبتلا نہ کرنا اور

جو ہماری تقدیر میں لکھ دیا ہے اسے ہمارے لئے آسان کر دینا۔

 

 

الْحَكِيمُ

پورا یقین رکھو اللہ کی رحمت اور اپنی دعاؤں

پر وہ الحکیم ہے وہ آپ کے لیے

بہترین فیصلہ کرے گا.

 

 

یا اللہ آزمائشوں کے قابل نہیں ہیں ہم

بس اپنی رحمتوں سے نواز دے۔ آمین

 

 

تم مایوس کیوں ہوتے ہو

وہ رب ہے نہ سب سنبھال لے گا

 

 

خانہ کعبہ کا دیدار اور حجر اسود کا بوسہ،

اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو بار بار نصیب فرمائے۔

 

وہ معاملات جن میں ہمارا اختیار نہیں جہاں ہم بے بس ہیں

ان میں ہماری مدد فرماؤ اور ہمیں اکیلا مت چھوڑ

 

 

یا اللہ !

جمعہ کا دن ہے، ہم ٹوٹے دلوں کے ساتھ تیرے سامنے حاضر ہیں۔

ہماری پریشانیوں کو فرما، ہمارے دلوں کو سکون عطا فرما،

اور ہماری آنکھوں کے آنسوؤں کو خوشیوں میں بدل دے۔

 

 

جمعة

یا رب آج دن جتنے بھی ہاتھ تیری

بارگاہ میں دعا کیلئے اُٹھیں ، سبکی نیک

تمنائیں ، حاجتیں اور دُعائیں قبول فرما۔

 

 

عطا کرنے کے طریقے مختلف ہو سکتے ہیں

لیکن میرا رب دعائیں رد نہیں کرتا

 

 

یا الله

یا اللہ ایسی موت عطا کرنا جس میں

کلمہ اور کفن دونوں نصیب ہوں۔

 

 

اے کن فیکون کے مالک ہمارے ہر انشاء اللہ کو الحمد الله

میں بدل دے۔

 

اے خدا رحم فرما ۔

ان دِلوں پہ جن کا حال تیرے علاوہ کوئی نہیں جانتا

 

Namaz Quotes In Urdu

0

 

Namaz Quotes In Urdu

 

 

“Namaz doesn’t need a reason, but understanding the need for namaz is necessary. These quotes will help you understand the true purpose of namaz, which connects with the depths of the heart and shows the way to connect with Allah. Every word has the fragrance of worship, every couplet has the need for namaz, these quotes will help you connect with the reality of namaz.”

 

 

تم عشق کی بات کرتے ہو تو سنو، عشق وہ ہے

جو فخر سے شروع ہو اور عشاء پر مکمل ہو۔

 

Here Are The Best Namaz Quotes In Urdu

 

رسول اللہ صلی علیہ السلام نے فرمایا

افجر اور عشاء کی نماز میں حاضری منافقین پر سب سے زیادہ بوجھ ہے، اور اگر وہ ان دونوں نمازوں میں فضیلت جانتے تو انہیں ضرور پڑھنے آتے، چاہے انہیں گھٹنوں کے بل رینگنا پڑے۔’

( صحیح بخاری)

 

نماز کبھی نہ چھوڑنا کیونکہ قبر میں

لاکھوں لوگ ہیں جو ترس رہے

کہ دوبارہ زندگی مل جائے

اور ” اللہ ” کے آگے ایک سجدہ کر لیں۔

 

 

فجر کا سجدہ تھا چند آنسو تھے

دل کی باتیں تھیں اور دل کا خالق تھا

جو گن کا مالک تھا

بہت پُرسکون ملاقات تھی جو رب کے ساتھ تھی

 

 

صبح بخیر!

جس شخص کے دن کا آغاز نماز سے ہو

اللہ اسے کبھی رسوا نہیں کرتا۔

فجر

کچھ لوگ فجر تک جاگتے ہیں اور کچھ لوگ

فجر کے لیے جاگتے ہیں کچھ کو نماز نیند سے بہتر لگتی ہے

تو کچھ کو نیند نماز سے بہتر لگتی ہے

بے شک فلاح پا گیا جس نے اللہ کا راستہ چنا

 

Namaz Quotes In Urdu Images

 

 جتنا سکون اللہ نے فجر کی نماز میں رکھا ہے

اُتنا سکون اللہ نے کسی اور چیز میں نہیں رکھا

محبت اللہ سے ہو جائے تو ملاقات کی تڑپ

فجر سے شروع ہوتی ہے اور تہجد پہ ختم ہوتی ہے

 

تجد

رسول اللہ صلی اسلم نے ارشاد فرمایا:

رات اُس وقت نماز پڑھو جب لوگ سورہے ہوں، تم لوگ سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو گے۔

جامع الترمذی : 2485

 

یقین کرو نماز پڑھنے لگ جاؤ ۔

اللہ تمہاری ساری مشکلیں حل کر دے گا

 

نماز

نماز میں اپنا دل لگانا سیکھو تا کہ

اللہ بھی راضی رہے اور دل کو بھی سکون رہے ۔

 

رسول اللہ صلی علیہ السلام نے فرمایا

جس نے فجر کی پڑھی، وہ اللہ کی پناہ میں ہے۔

نمازِ فجر ہوں سامنے کعبہ ہوں اور حاضری قبول ہو جائے

 

نماز کیلئے وقت نکالو ، اللہ تمہاری

زندگی سے برا وقت نکال دیں گا۔

 

 

Allah Quotes In Urdu

0

 

Allah Quotes In Urdu

 

 

 

جب یقین الله کی ذات پر ہو تب ہر

چیز کی پرواہ کرنا چھوڑ دیا کریں

کیونکہ وہ ذات کسی کو مایوس

نہیں کرتی۔

 

 

Blow Are The Best Allah Quotes In Urdu Images

 

 

 

 

اللہ تعالیٰ سے محبت واحد محبت ہے

جو کبھی یکطرفہ نہیں ہوتی ۔ –

 

 

 

اللہ جو کرتا ہے

اچھے کیلئے کرتا ہے تم نہیں جانتے مگر وہ خوب جانتا ہے ۔

 

 

 

اللہ کو بہت پسند ہے

اللہ کی عطاؤں پر الحمد اللہ اور

اپنی خطاؤں پر استغفر اللہ کہنا

اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے

 

Allah Poetry In Urdu Pictures

 

 

 

کہہ دو میرے ان بندوں سے جنہیں حالات ناممکن

لگ رہے ہیں، میں ہر شے

پر قدرت رکھنے والا ہوں۔

 

 

 

 

اللہ جانتا ہے کہ تم انتظار کر رہے ہو،

وہ بہت جلد تمہارے انتظار کو کن کے معجزوں میں بدل دے گا۔

 

 

 

 

الله کے ہر فیصلے پر مطمئن رہو

کیونکہ اللہ وہ نہیں دیتا جو آپ کو

اچھا لگتا ہے بلکہ وہ دیتا ہے جو آپ کے لیے

اچھا ہوتا ہے۔

 

 

 

 

الله

یوں تو وہ دلوں کے حال جانتا ہے مگر وہ چاہتا ہے

اُسے مانگا جائے، یہ اُس کی شان ہے کیونکہ وہ بادشاہ ہے۔

 

 

 

 

اللہ پر یقین کامل رکھو اور پھر

دیکھنا ایک دن تم وہ سب کچھ پا لو گے جو تم صرف

اپنے خیالوں میں سوچتے ہو ۔

 

 

 

 

اللہ سے مانگو ، پھر مانگو ،

مانگتے رہو وہ دیگا ، وہی دیگا

، کیونکہ وہی دے سکتا ہے

 

 

 

 

اللہ تمھیں ہی جو اتنا آزما رہا ہے ، اُس نے

!!… کچھ خاص تو تم میں دیکھا ہو گا 

 

 

 

 

میرا اللہ فرماتا ہے

لَا تَخَافَا إِنَّنِي مَعَكُمَا أَسْمَعُ وَارَى

ڈرومت میں تمھارے ساتھ ہوں ہر بات سن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں .

 

 

 

 

الله

جب تمہارے پاس کچھ بھی نہ رہے

تب بھی یقین رکھنا کہ تمہارے پاس اللہ ہے ۔

 

 

 

 

اللہ تعالٰی فرماتا ہے 

تو میرا ہو کر تو دیکھ ، سب کو تیرا نہ کردوں تو کہنا

 

 

Urdu Quotes On Zindagi

0

 

Urdu Quotes On Zindagi

 

اگر زندگی عارضی ہے تومشکلات بھی مستقل نہیں

بس تم اپنے رب کے شکرگزار رہو۔

Here Are The Urdu quotes On Zindagi

 

 

 

زندگی میں سب لوگ رشتہ دار یادوست

بن کر نہیں آتے کچھ لوگ سبق بن کر بھی آتے ہیں۔

 

قدر کرنی ہے تو زندگی میں کرو

چہرے سے کفن اٹھاتے وقت تو

نفرت کرنے والے بھی رو پڑتے ہیں۔

 

زندگی جب کچھ دیتی ہے تو احسان نہیں کرتی

اور جب کچھ لیتی ہے لحاظ نہیں کرتی۔

 

زندگی میں مشکل وقت نہ آئے تو اپنوں میں چھپے غیر

اور غیروں چھپے اپنے کیسے نظر آتے۔

 

زندگی استاد سے زیادہ سخت ہوتی ہے

استاد سبق دے کر امتحان لیتا ہے

اور زندگی امتحان لے کر سبق دیتی ہے۔

 

زندگی میں کافی ٹھوکریں ملتی ہیں لیکن

زندگی میں اپنے پیروں پہ اٹھ کھڑے ہونے کا

فیصلہ ہمارا اپنا ہوتا ہے۔

 

کچھ لوگوں کے لیے مصروف زندگی سے

ٹائم نکالنا پڑتا ہے اور

کچھ لوگوں کو دل سے نکالنے کے لیے

زندگی کو مصروف کرنا پڑتا ہے۔

 

 

 

زندگی کو بس اتنا جانا ہے۔

دکھ میں اکیلے ہیں۔

خوشیوں میں سارا زمانہ ہے

 

Quran Quotes In Urdu

0

 

Quran Quotes In Urdu

 

 

وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى

اور عنقریب آپ کا رب آپ کو اتنا دے گا

کہ آپ اس سے راضی ہو جائیں گے۔

Blow Are The Best Quran Quotes In Urdu

 

 

قرآن سے بڑھ کر تم اپنے ساتھ کسی کو وفادار

نہیں پاؤ گے یہ تمہارا اس وقت ساتھ دے گا

جب ساری دنیا تم سے منہ موڑ چکی ہوگی

 

 

 

رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا “

اے پروردگار ، ہم کو اپنی رحمت خاص سے نواز اور ہمارا معاملہ

درست کردے ۔ “

آیت_10

 

 

 

قرآن کہتا ہے! ناامید نہ ہو، کمزور نہ

پڑو، غمگیں نہ ہو، بے

شک الله تعالی ہر چیز پر قادر ہے۔

 

 

 

الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ

میں نے ادھوری تمناؤں کا حل

فجر کے سجدوں میں پایا ہے۔

 

 

 

 

کہہ دو میرے اُن بندوں سے جنہیں حالات نا

ممکن لگ رہے ہیں میں ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہوں

(القرآن)

رَ اللَّهِ قَرِيبٌ

رگھبراؤ نہیں خدا کی مدد یقیناً بہت قریب ہے ۔

لقُونَ قُل مَّا أَنْفَقْتُ

 

 

 

ایک شخص بولا

الله اكبر

تھوڑی دیر بعد پھر بولا

لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولِ اللَّهِ

پھر بولا:

لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ

پھر بولا:

سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ اس طرح اُس نے 70 ہزار نیکیاں کمالی وہ شخص آپ ہیں۔۔۔ آپ چاہیں تو آگے بھیج کر ، مزید نیکیاں کما سکتے ہیں۔

 

 

 

وَاللَّهُ عَلَى شَيْءٍ وَكِيلٌ

جورب پتھروں سے پانی نکال سکتا ہے وہی تمہارے لیے

وسلے بنا سکتا ہے وہی تمہاری مصیبتیں دور کر سکتا ہے

کیونکہ وہ ہر شئے پر قادر ہے وہی ہر چیز کا نگہبان ہے ۔

ھود

 

 

 

تہجد

 کی نماز تک پہنچ جاؤ تو سمجھ لینا کہ اللہ نے تمہیں اپنے

بہت قریب کر لیا ہے ،

تہجد کے وقت اٹھنے والا بہت ہی خوش نصیب انسان ہوتا ہے ۔

جو انسان اپنے بستر کو چھوڑ کر اللہ کی بارگاہ

میں حاضر ہوتا ہے ،

 

 

 

 

جب یقین کی ڈور اللہ پر چھوڑ دی جاتی ہے ،

تو پھر اللہ اپنے بندے کو رسوا نہیں کرتا ۔

إِنَّ اللَّهَ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمُ الله

 

 

 

آج کی خوبصورت دعا

اللَّهُمَّ غَيْرْنِي حَتَّى تُحِبُنِي

اے اللہ مجھے اتنا بدل دے

یہاں تک کہ تو مجھ سے

محبت کرنے لگے”

 

 

 

میں نے کہا بہت پریشان ہوں اور دل میں

بے سکونی ہے۔ روانی

جواب آیا

صبر اور نماز سے سہارا حاصل کرو، بالا

قُولُوا لمَن

 

 

 

سورة الإخلاص ملية

قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ

6 یاد رکھو اللہ سے تمہارا درد چھپا ہوا نہیں ہے ،

کیا خبر آج ہی اُس کا کُن ہونا ہو !

 

 

 

 

میں نے کہا بہت تھک گیا ہوں

جواب آیا :

رگھبراؤ نہیں خدا کی مدد یقینا بہت قریب ہے۔ مِن

 

 

 

مجھے روزانہ یہ الفاظ ہمت دیتے ہیں لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا ۔

غم نہ کرو، بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے۔

(سورہ التوبہ: آیت (40)

 

 

 

فَاصْبِرْ عَلَى مَا يَقُولُونَ یہ لوگ جو باتیں کرتے ہیں

تم ان پہ صبر کرو

)39( سوره ق

 

 

 

پریشان مت ہوا کریں ہمارے رب کا ہم سے وعدہ ہے

إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا

بیشک مشکل کے بعد آسانی ہے

 

 

لوگ کہتے ہیں

ہوتا تو وہی ہے جو نصیب میں لکھا ہو۔

اللہ پاک قرآن میں کہتے ہیں

تم مجھے پکار کر تو دیکھو میں نصیب بدلنے پر قادر ہوں۔

 

 

 

جب تم اللہ کی چاہت پر سر جھکا دو گے پھر وہ تمھاری چاہت کیلیئے بھی کُن کہ دے گا

اس کا معاملہ تو یہ ہے

كُنْ فَيَكُون

 

 

 

 

 

امید کبھی مت چھوڑنا، کمزور تمہارا

وقت ہے رب نہیں۔

رَبَّ الْعَالَمِينَ

 

 

 

” المُجيب”

دعائیں قبول کرنے والا

اگر آپ دعا کرتے ہیں تو یقین بھی رکھا کریں

کہ وہ المجیب ہے

 

 

 

الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالِ ہر حال میں اللہ کا شکر ہے