Brother Poetry In Urdu 

 

 

 

بھائی وہ ہستی ہے جو زندگی کے ہر موڑ پر ساتھ دیتا ہے، چاہے مشکل ہو یا آسان۔ وہ وہ شخص ہے جو بغیر کچھ کہے آپ کی خوشی اور غم کو محسوس کر لیتا ہے۔ بھائی کا رشتہ محض خون کا رشتہ نہیں، بلکہ یہ دل کی گہرائیوں سے جڑا ہوا ایک ایسا تعلق ہے جو ہر حال میں قائم رہتا ہے۔ وہ آپ کا سہارا، آپ کا محافظ، اور آپ کا سب سے بڑا حمایتی ہوتا ہے۔ بھائی کے بغیر زندگی ادھوری سی لگتی ہے، کیونکہ وہ وہی ہے جو آپ کو ہر مشکل میں سنبھالتا ہے اور ہر خوشی میں شریک ہوتا ہے۔

بھائی کی محبت بے لوث ہوتی ہے، جو کبھی بدلتی نہیں۔ وہ آپ کی کامیابی پر فخر محسوس کرتا ہے اور ناکامی پر آپ کو حوصلہ دیتا ہے۔ بھائی کا وجود زندگی کو روشن کر دیتا ہے، کیونکہ وہ وہی ہے جو آپ کو بے تکلفی سے ڈانٹ سکتا ہے اور ساتھ ہی بے دریغ پیار بھی دے سکتا ہے۔ وہ آپ کا سب سے اچھا دوست، رہنما، اور ساتھی ہوتا ہے۔ بھائی کا رشتہ ایسا ہے جو وقت کے ساتھ اور مضبوط ہوتا جاتا ہے، اور یہی اس کی خوبصورتی ہے۔

بھائی کی محبت کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، کیونکہ یہ دل کی گہرائیوں سے وابستہ ہوتی ہے۔ وہ آپ کی زندگی کا ایک ایسا حصہ ہے جس کے بغیر آپ خود کو ادھورا محسوس کرتے ہیں۔ بھائی کی موجودگی ہی زندگی کو مکمل بناتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اس رشتے کی قدر ہر کسی کو کرنی چاہیے۔

 

Blow Are The Best Brother Poetry In Urdu

 

 

بھائی

بھائی تو بہنوں کا مان ہوتے ہیں دل اور دھڑکن

تو بہت چھوٹی سی بات ہے بھائی تو بہنوں کی جان

ہوتے ہیں … !!!

 

 

بھائی

اپنی دعاؤں میں جو اس کا ذکر کرتا ہے

وہ بھائی ہی ہے جو خود سے پہلے اپنی بہن کی فکر کرتا ہے

اللہ پاک سب کے بھائیوں کو سلامت رکھے

 

Brother poetry In Urdu Text -Urdu Written

لڑتا بھی ہے ، جان بھی نثار کرتا ہے

کون کر سکتا ہے ایسا پیار جو بھائی کرتا ہے

 

بچپن میں بہن بھائی دن میں دس دفعہ

ناراض ہوتے اور راضی ہو جاتے وہی

بہن بھائی بڑے ہو کر ناراض ہوتے ہیں

پھر شاید جنازوں پر ملتے ہیں

 

Best Brother Shayari In Urdu Images

ملتی ہے ہر طرف سے یوں تو زمانے کی ہر خوشی

لیکن جو بات بھائیوں میں ہے کسی اور میں کہاں

 

بھائی

حوصلہ بن کر مصائب میں

ساتھ کھڑے ھوتے ھیں

بھائی اگر چھوٹے بھی ھو تو

بڑے ھوتے ھیں

 

Best Brother Shayari In Urdu Text – Urdu Written

بھائی پریشانی کے وقت میں ہمت اور مصیبت کے

وقت میں ساتھ دینے والے ہوتے ہیں۔

 

بھائی ایک ایسا شخص ہے جو ضرورت کے

وقت ہمیشہ آپ کے پاس ہوتا ہے۔

آپ کو کبھی گرنے نہیں دیتا

 

Dua Brother Quotes In Urdu Picture

Islamic Dua For brother In Urdu

یااللہ اس دنیا میں سب

بھائیوں کو لمبی عمر عطا فرما آمین

 

 

 

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

بڑے بھائی کا حق چھوٹے بھائی پر ویسا ہی ہے

جیسے باپ کا حق بیٹے پر۔

 

Islamic Quotes for Brothers In Urdu

میرا فخر میرے بھائی
میرا غرور میرے بھائی
میرا مان میرے بھائی
اے اللہ میرے بھائیوں کو صحت

والی لمبی زندگی عطا فرما

Brother Quotes From Sister In Urdu

بھائی اپنی بہن سے چاہے جتنا بھی جھگڑا کر لے

لیکن اپنی بہن کی آنکھوں میں آنسو کبھی نہیں دیکھ سکتا

 

‏جب بھائی آرام سے نرم لہجے میں پیاری

سی بہن کہہ کر پکارے تو ہوشیار ہو جائیں

آپ کی جمع پونجی ادھار کے

نام پر ضبط ہونے والی ہے

 

Brother Funny Quotes In Urdu -Poetry & Shayari

 

اچھا بھائی وہ ہے جو اپنی بہن کو ہنسانے کیلئے

گندے گندے منہ بنانے

 

بہن بھائیوں کا رشتہ بھی عجیب ہے
ضرورت پڑنے پر انہیں اپنے دونوں

گردے تو نکال کر دے سکتے ہیں
لیکن اٹھ کر ایک گلاس پانی نہیں دے سکتے

 

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here