Deep Quotes In Urdu
عمر کا تعلق سالوں سے نہیں ہوتا
لبعض اوقات انسان عین جوانی
میں صدیوں پرانا ہو جاتا ہے۔
Blow Are The Deep Quotes in Urdu
عمر کی اونچائیوں پہ چڑھتا ہوا انسان یہ بات بھول جاتا ہے کہ وہ در حقیقت
زینہ در زینہ
دوگز زمین میں اُتر رہا ہے۔
انسان کے غرور کی اوقات بس اتنی سی ہے
کہ نہ پہلی بار خود نہا سکتا ہے اور نہ آخری بار۔
خود کو بُرا کہنے کی ہمت نہیں اس لیے لوگ کہتے ہیں
کہ دنیا خراب ہے
کتنے تعجب کی بات ہے جب کہیں
وفاداری کا ذکر ہوتا ہے تو ہم انسان
کتوں
کی مثال دیتے ہیں۔
ہر انسان اپنی زبان کے پیچھے چھپا ہوا ہے
اگر اُسے سمجھنا ہے تو اُسے بولنے دو۔
انسان اتنا بزدل اتنا ہے کہ
خوابوں میں ڈر جاتا ہے اور
بے خوف اتنا ہے کہ جاگے میں بھی اپنے اللہ سے نہیں ڈرتا۔
انسان کی لالچ کا پیالہ کبھی نہیں بھرتا
کیونکہ اس میں نا شکری کے سوراخ ہوتے ہیں
جو اس کو کبھی بھر نے نہیں دیتے۔
جانور میں خواہش اور فرشتے میں عقل ہوتی ہے
مگر انسان میں دونوں ہوتی ہیں
اگر وہ عقل کو دبا لے تو جانور اگر خواہش کو دبا لے تو فرشتہ۔
انسان بھی کیا چیز ہے؟؟؟
دولت کمانے کے لیے اپنی صحت کھو دیتا ہے۔
پھر واپس صحت پانے کے لیے اپنی دولت کھو دیتا ہے۔
مستقبل کا سوچ کر اپنا حال ضائع کر دیتا ہے۔
اور پھر مستقبل میں اپنا ماضی یاد کر کے روتا ہے۔
جیتا ایسے ہے جیسے کبھی مرنا ہی نہیں ہے اور مرتا ایسے ہی جیسے کبھی جیا ہی نہیں۔
انسان بڑھتے جا رہے ہیں اور
انسانیت ختم ہوتی جارہی ہے۔